the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سینئر ممبر پارلیمنٹ اور جنتا دل (یو) لیڈر شرد یادو نے نریندر مودی حکومت پر ملک بھر میں یونیورسٹیوں کے احاطوں کو تجربہ گاہوں میں تبدیل کرنے کا الزام لگایا ہے تاکہ قوم پرستی اور آزادی یا اظہار رائے کی آزادی جیسے جذباتی معاملوں پر بحث شروع کرائی جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح کی چیزوں کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ شرد یادو نے یہاں یو این آئی کو بتایا کہ یہ ایک خطرناک کھیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور عوام کو قوم پرستی یا آزادی یا اظہار رائے کی آزادی پر کبھی کوئی شک نہیں رہا۔ مسٹر یادو نے وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو پر بھی نکتہ چینی کی اور کہا کہ انہیں یہ بات بڑی احمقانہ لگی ہے کہ ملک کے وزیر داخلہ کو ایک کالج کی طالبہ کے بعض ریمارکس پر ردعمل ظاہر کرنا پڑا۔ وہ



گرمہر کور کے وائرل ہونے کے بعد مسٹر رجیجو کے ٹوئیٹ پر اٹھے تنازعہ کاحوالہ دے رہے تھے۔

مسٹر یادو نے پوچھا ملک کب سے اتنا غیر محفوظ ہوگیا کہ مرکزی حکومت میں امور داخلہ کے وزیر مملکت کو طلبا کی رائے زنی کا جواب دینا پڑ گیا۔ تاہم اٹل بہاری واجپئی حکومت میں مرکزی وزیر رہے مسٹر یادو نے کہا کہ انہیں رامجس کالج میں طلبا کے دو گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے تازہ واقعات پر ذرا بھی تعجب نہیں ہوا۔ کیونکہ مودی حکومت پچھلے ڈھائی سال سے یونیورسٹیوں میں یکے بعد دیگر ے تجربات کررہی ہے۔ یہ ایک خاص طریقہ کار ہے انہوں نے جے این یو اور حیدر آباد میں بھی ایسا کیا تھا۔ انہوں نے کہا مجھے حیرانی ہے کہ پچھلے 70 سال میں یونیورسٹیوں میں کبھی اس طرح کے واقعات سامنے نہیں آئے۔ یہ کچھ نئے رجحان ہیں اور یہ خطرناک ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.